کبھی غَزَّہ سے ہرگز نا ہٹیں گے
فلسطینی فَلَسْطِیں میں رہیں گے
اگر تم جان لوگے جان دیں گے
مگر اقصا کا سودا نا کریں گے
جٹا لو ظالموں کو ہر طرف سے
نہیں قوت سے ان کی ہم ڈریں گے
چڑھو سینوں پہ باندھو رسیوں سے
احد کہتے ہوۓ ہم سانس لیں گے
گرائو بَم لگاؤ آگ ہم پر
وطن سے ہم چمٹ کر جان دیں گے

0
82