| دردِ محبت عاشق اکثر ہنستے ہنستے سہتا ہے |
| باہر سے ثابت رہتا ہے اندر اندر ڈھہتا ہے |
| ہر پل اک آہٹ ہوتی ہے ، ہر لمحہ بیتابی ہے |
| ویرانی دل کی بستی میں کون ستمگر رہتا ہے؟ |
| ناقدری کی اس دنیا میں چاہت کی پہچان کہاں |
| ورنہ اپنے دل میں یارو پریم کا امرت بہتا ہے |
| بھیگا تکیہ بکھرا کاجل سرخ یہ ڈورے آنکھوں میں |
| کل شب بادل ٹوٹ کے برسا صبح کا منظر کہتا ہے |
| دیکھ کنول کا حال تو مورکھ ہاتھوں میں چہرہ نہ چھپا |
| آنکھ سے تیرے موتی برسے وہ کب ایسا چہتا ہے |
معلومات