اس نے پوچھا سوال پینے کا
بول بیٹھا ملال جینے کا
صبر ہوتا ہے ایک ہی حد تک
ٹوٹنا دیکھ لو سفینے کا
سر اٹھا کر گلی میں نا نکلے
رعب اتنا نہ ہو کمینے کا
بارہا زخم پر گرا دینا
جام پر جام آبگینے کا
کونسا دن وصال کا ہوگا؟
آخری دن ہے اِس مہینے کا
میں نے بسمل اُسے جہاں دیکھا
نور ہی نور تھا نگینے کا

0
6