بھری بزم میں اس نے دیکھا مجھے بس
محبت ہر اک سے تھی چاہا مجھے بس
نگاہوں نے اس کی زمانے کو دیکھا
نگاہوں میں اپنی سجایا مجھے بس
جو رویا تھا اوروں کی چاہت میں بے حد
اسی نے پھر آکر ہنسایا مجھے بس
میں اچھا بہت ہوں میں پیارا بہت ہوں
اسی نے تو آکر بتایا مجھے بس
چھپایا وہ قصہ زمانے سے جو تھا
خوشی سے وہ آکر سنایا مجھے بس
جو چہرہ چھپا کر زمانے سے رکھا
وہی اس نے آخر دکھایا مجھے بس
اسے گیت اوروں کے تھے یاد کافی
مگر اس نے زوروں سے گایا مجھے بس
GMKHAN

0
23