| فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن |
| محبت کی خوشبو بسائی گئی ہے |
| حویلی تمہاری سجائی گئی ہے |
| مبارک مبارک ہو شادی مبارک |
| جو اسلوب سنت منائی گئی ہے |
| کہیں پر کھلایا گیا ہے ولیمہ |
| کہیں پر مٹھائی کھلائی گئی ہے |
| محبت سے شادی میں سبکو بلا کر |
| یہ رسمِ اخوت منائی گئی ہے |
| ابھی ابتدا سے یہ بندش تمہاری |
| خدا کے کرم سے بندھائی گئی ہے |
| ملے تم کو راحت ہمیشہ محبت |
| جو بندھن کی ڈوری بنائی گئی ہے |
| خدا تم کو ارشدؔ بہت شاد رکھے |
| دعائے محبت سنائی گئی ہے |
| مرزاخان ارشدؔ |
معلومات