طاقت پہ تکبر کیوں طاقت تو خدا کی ہے |
ہر شے پہ وہی قادر قدرت تو خدا کی ہے |
مظلوم غریبوں پر شفقت تو خدا کی ہے |
ظالم کے گلے لٹکی لعنت تو خدا کی ہے |
مومن ہو، منافق ہو، کافر ہو، کہ مشرک ہو |
وہ رزق سبھی کو دے خلقت تو خدا کی ہے |
وہ راہ دے کب کیسے یہ سوچ سے باہر ہے |
دو پھاڑ کرے دریا ندرت تو خدا کی ہے |
معلومات