| ہم ترے دل سے بہت دور چلے جائیں گے |
| تجھ سے وعدہ ہے نظر تجھ کو نہیں آئیں گے |
| منتیں کرنا نہ تو میرے پلٹ آنے کی |
| زہر کھا لیں گے مگر لوٹ نہیں آئیں گے |
| در گزر کر دے مجھے اپنا سمجھنے کے لیے |
| غیر ہوں کیسے مجھے اپنا بنا پائیں گے |
| تیری یادوں کے سہارے ہی جیا کر لیں گے |
| بھیک اب پیار کی ہم مانگ نہیں پائیں گے |
| جانتا ہوں کہ وفا کیوں نہ نبھاتے ہو مری |
| تم حسیں ٹھہرے حسیں ہم تو نہ ہو پائیں گے |
| عشق اب چھوڑ دو گل اشک بہیں گے ورنہ |
| لوگ پوچھیں گے تو کیا ان کو بتا پائیں گے |
معلومات