سرکار کا ذکر دے دل جاں کو آشتی
روشن کرے دروں اور سینے میں روشنی
شہرِ حسیں منور اُن کے ورود سے
گامِ نبی سے اس میں پیدا ہے دلکشی
حاصل اسی ذکر سے لُطفِ حیات ہے
رنگین یادِ جاناں سے دشتِ زندگی
یادِ نبی میں پنہاں الطافِ مصطفیٰ
بھرتے ہیں جھولیاں یہ احسانِ دلبری
آسانیاں جہاں میں آقا کریم سے
صدقے میں دلربا کے سیدھی رہے کڑی
مومن کو ہیں میسر ساری سہولتیں
سیرت حبیبِ یزداں قرآں سے آگہی
آسان راہِ حق ہے آقا کے فیض سے
محمود نبضِ ہستی سرکار سے چلی

0
1
5
مجموعی تجزیہ (Deep Insight)
یہ نعت شریف تین بڑے تصورات پر قائم ہے:
1. ذکرِ مصطفیٰ ﷺ = سکون + نور
یہ صرف جذبات نہیں بلکہ قرآنی حقیقت ہے۔
2. ذاتِ رسول ﷺ = مرکزِ رحمت و ہدایت
دنیا و آخرت کی آسانیاں اسی نسبت سے وابستہ ہیں۔
3. سیرتِ رسول ﷺ = فہمِ قرآن کی کلید
یہ ایک اعلیٰ علمی نکتہ ہے جو بڑے علماء نے بیان کیا۔

0