| یاد کو رفتگاں سے لاؤں میں |
| ضبط لیکن کہاں سے لاؤں میں |
| کوئی کیا سمجھے، جس کو ملتا ہوں |
| زندگی درمیاں سے لاؤں میں! |
| میں زمیں زاد ہوں مگر پھر بھی |
| سلسلے آسماں سے لاؤں میں |
| کیا ہے دار و رسن کی بات مگر |
| یہ مصیبت زباں سے لاؤں میں |
| اک طرف تم ہو اک طرف میں ہوں |
| بے دلی درمیاں سے لاؤں میں |
معلومات