نبیوں کے بعد افضل رتبہ ابو بکرؓ کا
قرآن میں ہے نازل کلمہ ابو بکرؓ کا
اس پر نثار تم ہو جس پر نثار دنیا
کیسے کوئی بھلا ہو اعداء ابو بکرؓ کا
رخ میں نبیﷺ کے اپنا جلوہ ہی دیکھتے ہیں
صدق و صفا کا گوہر چہرہ ابو بکرؓ کا
جس نے مسائل اپنے کی اللہﷻکے حوالے
صبر و رضا کا پیکر جذبہ ابو بکرؓ کا
مولا علیؓ کے مرشد عمرؓ و غنیؓ کے آقا
سب سے ہوا ہے اعلی درجہ ابو بکرؐ کا
رب کے خلیلؑ سے ہے رشتہ تمہارے جد کا
پھر کیوں نہ ہو گا افضل شجرہ ابو بکرؓ کا
مولا ﷻ ابو بکر کا آقا ﷺ ابو بکرؓ کے
ہم کیوں سنے تمہاری اعداء ابو بکرؓ کا
صدیقؓ نے بتایا گلؔ زندگی کا مقصد
ان کے لیے ہے جینا مرنا ابو بکرؓ کا

8