اب کوئی خواب نہیں بُننا مجھے |
اپنے دل کی بھی نہیں سننا مجھے |
خود کو آزاد کروں گا اب میں |
دشت آباد کروں گا اب میں |
بس تری یادوں نے الجھایا بہت |
اپنی الفت کا صلہ پایا بہت |
لمحوں کو شاد کروں گا اب میں |
خود کو ہی یاد کروں گا اب میں |
اب نہیں رکھنا مجھے غم کا حساب |
اب بدل دوں گا سبھی شوق کے باب |
تجھ کو آزاد کروں گا اب میں |
دل کو آباد کروں گا اب میں |
معلومات