مرے آقا مرے مولا مٹھن منٹھار یا حضرت |
بلائیں مجھ کو بھی اپنے در و در بار یا حضرت |
مجھے۔ آقا بھروسہ ہے تمہاری ذات اقدس پر |
نہیں کوئی ترے جیسا مرا غمخوار یا حضرت |
مرے بس میں نہیں کچھ بھی مری امداد فرمائیں |
حوالے آپ کے کرتا ہوں میں گھر بار یا حضرت |
متاعِ۔ ذندگی۔ میری لٹی جاتی ہے غفلت میں |
شفادو مرضِ عصیاں سے میں ہوں بیمار یا حضرت |
عتیق اپنے نفس کی قید سے پا جائے چھٹکارا |
عطا کر دو مجھے ایسی کوئی تلوار یا حضرت |
معلومات