دل پریشان ہے چلے آؤ
آنکھ ویران ہے چلے آؤ
سونی سونی میں شہر کی گلیاں
رات سنسان ہے چلے آؤ
کوئی پتھر نہیں رہا باقی
راہ آسان ہے چلے آؤ
ایک حسرت ہے ایک مدت سے
ایک ارمان ہے چلے آؤ
چاندنی سوگوار ہے عاصم
رات حیران ہے چلے آؤ

61