نبی جی کی نعتیں سناتے رہیں گے
ہاں گیت انکی الفت کے گاتے رہیں گے
ذکر انکی رحمت کا ہر دم سنا کر
ہاں بات اپنی بگڑی بنا تے رہیں گے
شفاعت کی پیاری حدیثیں سناکر
امید عاصیوں کو دلا تے رہیں گے
نبی جی کی تعظیم جو شرک جانے
اسے راہ حق ہم دکھاتے رہیں گے
صحابہ کے عشق ومحبت کا صد قہ
تپش عشق کی ہم بڑھاتے رہیں گے
عتیق انکے روضے پہ نظریں جماکر
انہیں اپنے دکھڑے سناتے رہیں گے

0
72