بات تو سچ ہے کہ ہے کچھ چاند پر لکھا ہوا |
ہاں مگر ثابت نہیں کیا ہے جو ہے ابھرا ہوا |
کوئی یہ کہتا ہے اس پر نام ہے لکھا ہوا |
مجھ کو لگتا ہے کہ یہ کچھ اور ہے ابھرا ہوا |
بعض کا کہنا ہے کچھ اور بعض کا کہنا کچھ اور |
کیا ہے آخر چاند کے سینے پہ یہ ابھرا ہوا |
جس گھڑی زہرا کے در پر تارے نے سجدہ کیا |
دیکھتا تھا چاند سجدہ تارے کو کرتا ہوا |
کیوں نہ پائی میں نے وہ قسمت جو تارے کو ملی |
چاند پر اب بھی ہے حسرت کا نشاں ابھرا ہوا |
معلومات