رب کا جلوہ کوئی کہاں ہوا ہے |
مصطفی سا کوئی کہاں ہوا ہے |
اُن پہ اللہ بھیجتا ہے درود |
اُن کے جیسا کوئی کہاں ہوا ہے |
عالم اُن کے چمکنے سے چمکے |
یوں مجلی کوئی کہاں ہوا ہے |
تیری نسبت سے اچھے ہیں اچھے |
تجھ سا اچھا کوئی کہاں ہوا ہے |
جو غلاموں کو اپنے شاہ بنائے |
ایسا آقا کوئی کہاں ہوا ہے |
جیسے مولا علی ہوے تجھ سے |
یوں شناسا کوئی کہاں ہوا ہے |
اُن کا دستِ تسلی ہے سر پر |
مجھ کو خطرہ کوئی کہاں ہوا ہے |
معلومات