بطحٰی میں مُصطفیٰ کا دربار دیکھیں گے
رحمت کے ہم برستے انوار دیکھیں گے
دِل سیر کب ہے ہوتا پھر دیکھ بار بار
سو بار دیکھیں گے ہم ہر بار دیکھیں گے
قُربِ درِ حبیبی سب کی اُمنگ ہے
دیکھیں جو پیارے ہادی دلدار دیکھیں گے
مسجد یہ مصطفیٰ کی کتنی حسین ہے
گنبد پہ ہم برستے انوار دیکھیں گے
اللہ کرے بصیرت ایسی ملے ہمیں
ہم جانِ جاں کے نوری گھر بار دیکھیں گے
روضہ کے سارے منظر اعلیٰ حسین ہیں
کچھ جالیوں سے لِپٹے سرشار دیکھیں گے
ہم دست بستہ ہوں گے روضہ رسول پر
مسجد میں کچھ فدائے مختار دیکھیں گے
پھر مِلنے جائیں گے ہم عمِّ رسول سے
لیٹے وہاں نبی پر نثار دیکھیں گے
دکھ درد کا مداوا خاکِ مدینہ ہے
کچھ اور ہوتے اچھے بیمار دیکھیں گے
اِک خواب آئے ایسا دیکھیں رُخِ حبیب
یاروں سے آپ کی ہم گُفتار دیکھیں گے
آقا کے دان سے پھر محمود کو وہاں
ہم رو بروئے روضہ سرکار دیکھیں گے

0
5