مبارک مرحبا ہے نور کی برسات سہرے میں
حسیں کیا خوب ہے حسنین کی بارات سہرے میں
وحیدے حق کے فرزندو خدا کا فضل ہو تم پر
سدا خوشیوں میں گزریں آپ کے دن رات سہرے میں
رضا حامد تمہارے باپ ہیں چچا ہیں محسن ہیں
انہیں کے دم سے پر رونق ہے یہ بارات سہرے میں
یہ شادی گلشنِ یعقوب کے ہے پھول کلیوں کی
درودِ مصطفیٰ کے جاری ہیں نغمات سہرے میں
ہمیشہ شاد رکھ مولا مرے یعقوبی گلشن کو
لبء عتیق پر جاری ہیں یہ کلمات سہرے میں

117