| کسی رشتے میں بھی ویسی محبت ہی نہیں ہوتی |
| جو ماں کے دل میں ہوتی ہے وہ شدت ہی نہیں ہوتی |
| جہاں میں ماں سے بڑھ کر کوئی نعمت ہی نہیں ہوتی |
| خدا کی اس عطا جیسی عنایت ہی نہیں ہوتی |
| دعا کی چھاؤں مل جائے تو ہر آفت بھی ٹل جائے |
| کسی بھی سائباں میں وہ حفاظت ہی نہیں ہوتی |
| جو ماں کی گود سے بڑھ کر سکوں ڈھونڈے زمانے میں |
| کسی منزل پہ پھر ایسی سہولت ہی نہیں ہوتی |
| قدم جب لڑکھڑائیں ماں سہارا بن ہی جاتی ہے |
| کسی کے بول میں ایسی نصیحت ہی نہیں ہوتی |
| خدا کے بعد ماں کا حق ادا کرنا بہت مشکل |
| بشر میں اس قدر حق کی ادائیگی نہیں ہوتی |
| دعا لے کر جو نکلے ماں کے در سے کامیاب آئے |
| کہ ماؤں کی دعا جیسی قبولیت نہیں ہوتی |
| یہی کہتا ہوں میں ساگر یہی دنیا کی حکمت ہے |
| کسی بھی رشتے میں ماں جیسی عظمت ہی نہیں ہوتی |
معلومات