اصحاب نبی وہ سچے ولی
بوبکر و عمر عثمان و علی
یہ لوگ تو عظمت والے ہیں
اللہ کے نبی کے پالے ہیں
کم ہوگی نہ عظمت ان کی کبھی
بوبکر و عمر عثمان و علی
دی جان ومال کی قربانی
تھا خوب وہ جزبۓ ایمانی
اسلام کو قوت جن سے ملی
بوبکر و عمر عثمان و علی
یہ ہی تو خلیفہ راشد ہیں
اللہ کے نبی کے قاصد ہیں
ہے جن کی خلافت طرز نبی
بوبکر و عمر عثمان وعلی
اسلام کا پرچم لہرایا
اور دین جہان میں پھیلایا
ہے جن سے ہوائے دین چلی
بوبکر عمر عثمان و علی
اللہ کے نبی کے یاروں میں
کچھ فرق نہیں ان چاروں میں
ہے جن کی فضیلت سب سے جلی
بوبکر و عمر عثمان و علی
اصحاب نبی وہ سچے ولی
بوبکر و عمر عثمان و علی

0
42