ولیوں کے ولی دین کی تنویر علی ہیں
ایمان اور اخلاص کی تصویر علی ہیں
دل کفر کا دہلا دے وہ تکبیر علی ہیں
باطل کا گلہ کاٹے وہ شمشیر علی ہیں
ساےٴ میں محمد کے جو پروان چڑھے ہیں
آقا کے گھرانے کی وہ جاگیر علی ہیں
ہو قلعہ خیبر یا ہو میدان بدر کا
دشمن کو ہرا دینے کی تدبیر علی ہیں
تسخیر کیا قلعہ ءِ خیبر کو علی نے
ناقابلِ تسخیر کی تسخیر علی ہیں
دروازہ محمد نے کہا شہر علم کا
سارے جہاں کے علم کی تفسیر علی ہیں

10