| کسی بھی وقت ہجرت کا بہت سنگین ہوتا ہے |
| نئی دھرتی پہ پہلی بار دل مسکین ہوتا ہے |
| کھلی آنکھوں سے کتنی بار پی پھر بھی لگی ہے پیاس |
| اجی پانی سمندر کا یہ کیوں نمکین ہوتا ہے |
| دلِ نا کام کا کیا حال اب تجھ سے کہوں یارو |
| کبھی یہ خوش تو ہوتا ہے کبھی غمگین ہوتا ہے |
| زبانِ زندگی کا ذائقہ اک سا نہیں ہر دم |
| کبھی تیکھا کبھی میٹھا کبھی نمکین ہوتا ہے |
معلومات