شعلہ ہوں اگر مَیں تو بجھا کیوں نہیں دیتے |
مِٹّی ہوں تو پھر اسمیں دبا کیوں نہیں دیتے |
ہر چوک پہ ہر شہر میں آزاد ہیں قاتل |
عادل ہو اگر تم تو سزا کیوں نہیں دیتے |
رکھّا ہے کسی کونے میں دشمن کے لئے جو |
اک بار وہ بم ہم پہ چلا کیوں نہیں دیتے |
اللہ تری زنبیل میں ہیں مشرق و مغرب |
خاموش ہے اب طُور ندا کیوں نہیں دیتے |
ہر بستی میں ہر قریہ میں بیمار پڑے لوگ |
اے چارہ گرو ان کو دوا کیوں نہیں دیتے |
نیلام ہوئی غیرتِ مسلم صد افسوس |
مظلوم حسینہ کو قبا کیوں نہیں دیتے |
احسان کا بدلہ فَقَط احسان ہے واللہ |
امید کو آہوں کا صلہ کیوں نہیں دیتے |
معلومات