ہم دیوانوں کی طرح بےوجہ ہنسا کرتے تھے
ہاتھ میں ہاتھ دیے رہ میں چلا کرتے تھے
میری چاہت میں کچھ لوگ سجا کرتے تھے
سج کے سینے سے میرے روز لگا کرتے تھے
دیکھ کے جن کو اب آنکھوں جلنے لگتی ہیں
جانے والے انہی پلکوں پہ رہا کرتے تھے
اب ترے نام پہ جل جاتے ہیں چل دیتے ہیں
ہم تیرا دل پر کبھی نام لکھا کرتے تھے
جس کی حسرت میں دل جلتا ہے شام و سحر
دل کی اس آگ میں وہ بھی تو جلا کرتے تھے
یہ جو پاس سے کوئی اجنبی سا گزرا ہے
اس کی بانہوں میں کبھی ہم بھی جیا کرتے تھے

0
90