قلندر بو علیؒ ہمت عطا کر حوصلہ دے دے
میں کب سے چل رہا ہوں میری منزل کا پتہ دے دے
مقدر کو جگا دے بو علیؒ اپنی عطا دے دے
مجھے بھی اپنی چوکھٹ کےگداگر میں جگہ دے دے
کرم ابنِ علیؓ کا کر عطائے فاطمہؓ دے دے
علیؓ کا سلسلہ دے دے نبیؐ کا راستہ دے دے
بہت مجبور ہوں میں ، اپنی حالت سے پریشاں ہوں
میں پی کر مست ہو جاؤں مجھے جامِ وفا دے دے
زمانے میں کوئی مجھ سا نا مل پائے زمانے کو
تو اپنے میں فنا کر کے مجھے راہ بقا دے دے
تجھے تو واسطہ ہے احمدؐ مرسل کی گلیوں سے
مجھے بھی وادیِ طیبہ کی تھوڑی سے ہوا دے دے
اے شرف الدینؒ خالدؔ کو مقدر کا سکندر کر
مرے دل کی تسلی کیلئے خاکِ شفا دے دے

0
105