| کونین میں نرالا دربارِ مصطفیٰ ہے |
| ہستی میں سب سے اعلیٰ دربارِ مصطفیٰ ہے |
| روشن جہاں ہیں سارے ماہِ مبین سے یوں |
| دارین کا اُجالا دربارِ مصطفٰی ہے |
| تاروں میں کس نے بانٹی خیرات روشنی کی |
| چندہ نے کہہ یہ ڈالا دربارِ مصطفٰی ہے |
| ہستی کی وسعتوں میں پھیلا جو نور ہر جا |
| منبع یہ نور والا دربارِ مصطفیٰ ہے |
| دارین کھا رہے ہیں خیراتِ مصطفیٰ سے |
| جس نے جہاں سنبھالا دربارِ مصطفیٰ ہے |
| فیضانِ دلربا تھے پہلے ورود سے بھی |
| جس کا دہر گوالا دربارِ مصطفیٰ ہے |
| دونوں جہاں میں جاری الطاف جس سے سارے |
| محمود وہ نرالا دربارِ مصطفیٰ ہے |
معلومات