جہاں سختی وہیں نرمی جہاں الجھے وہیں سلجھن |
جہاں نفرت وہیں چاہت جہاں دل تھا وہیں دھڑکن |
ہمیں اب بے مکانی کا گلہ کوئی نہیں یاروں |
جہاں لیٹے وہیں بستر جہاں بچے وہیں آنگن |
اسے ہر گھونٹ میں ہر چوٹ میں ہر اوٹ میں دیکھا |
جہاں ڈھونڈا اسے پایا جہاں چاہا وہیں درشن |
بھلا اک رات کا جینا کوئی جینے میں جینا ہے |
ہمیں تو موت پیاری ہے جہاں مرنا وہیں جیون |
تلاشِ یار میں در در بھٹکتا کیا پھرے گا سن |
جہاں جلوت وہیں خلوت جہاں سجنا وہیں ساجن |
لپٹ کر دامنِ محبوب سے ٹھنڈی ہوا لے لے |
زمانے سے الگ ہو جا جہاں تو ہو وہیں دامن |
کہاں اس سرد موسم میں حرارت کے لئے جائیں |
چلو جامی کسی کے گھر جہاں رشتے وہیں ایندھن |
معلومات