نبی میرے سخی سرور حبیبی مصطفیٰ آقا
ہیں دلبر دو جہانوں کے کریمی جانِ ما آقا
مبارک ہو زمانے کو نبی تشریف لاتے ہیں
سخی رحمت جہانوں پر دہر کا آسرا آقا
حسن آیا ہے جوبن پر ورودِ مصطفیٰ سے یوں
درود اُن پر خدا بھیجے خدا کے دلربا آقا
سدا زینت جہانوں کی نبی مختارِ ہستی ہیں
یہی میرے جو پیارے ہیں بہارِ دو سریٰ آقا
حسیں سالارِ اعظم جو صفِ مرسل کے دولہا ہیں
بنے ختمِ رسل ہادی خلق کی ابتدا آقا
نبی کے جدِ امجد ہیں خلیل اللہ ذبیح اللہ
کہا لولاک خالق نے خلق کے مدعا آقا
ہوئے مخلوق میں شامل جو واصل کبریا سے ہیں
کہیں محمود دل والے دہر کا حوصلہ آقا

1