| جو سہاروں کی بات ہوتی ہے |
| عین یاروں کی بات ہوتی ہے |
| صبح تک چاند سے، چراغوں سے |
| ہم ستاروں کی بات ہوتی ہے |
| دل جسے دل لگا کے سنتا ہے |
| اپنے پیاروں کی بات ہوتی ہے |
| ایک مرحوم یاد آتا ہے |
| جب مزاروں کی بات ہوتی ہے |
| کیا محبت گمان ہے جس میں؟ |
| استخاروں کی بات ہوتی ہے |
| آنکھ چاہے تو سن بھی سکتی ہے |
| جو اشاروں کی بات ہوتی ہے |
معلومات