محسنِ دو جہاں ہیں ہمارے نبی
رحمتِ جسم و جاں ہیں ہمارے نبی
تپتے صحرا کو ٹھنڈک عطا ہو گئی
لائے ایسا سماں ہیں ہمارے نبی
تھے وہ انکاری عورت کی حرمت سے جو
بیٹیوں کی اماں ہیں ہمارے نبی
دے دیئے سب طریقے ہیں انصاف کے
بےکسوں کی زباں ہیں ہمارے نبی
تاجروں کو دیئے ایسے زریں اصول
سب نظاموں کی جاں ہیں ہمارے نبی
ہو گئی ختم ان پر نبوت کہ اب
آخری الزماں ہیں ہمارے نبی
دشمنی کی فضا جو تھی قائم وہاں
ہیں محبت کا پیماں ہمارے نبی

0
1