| سرکار بنائیں گے |
| آس یہ ہے میری |
| بگڑی وہ بنائیں گے |
| اک دن تو بلائیں گے |
| شاہِ امم اپنے |
| روضے پہ بلائیں گے |
| جب ہم وہاں جائیں گے |
| ان پہ درود و سلام |
| پڑھتے ہوئے جائیں گے |
| ہم خوب منائیں گے |
| جشن ولادت کا |
| ہر سال منائیں گے |
| محشر میں چھپائیں گے |
| امتِ عاصی کو |
| کملی میں چھپائیں گے |
معلومات