اب وہ اچھا کہ برا لگتا ہے |
اتنا کافی ہے, مرا لگتا ہے |
کچھ تو ٹوٹا ہے مرے اندرسے |
دل میں اک شوربپا لگتا ہے |
کونسا مرحلہء عشق ہے یہ |
دلربا , دل کو خدا لگتا ہے |
اب تو بھاتا نہیں دل کو کوئی |
صرف تو دل کو روا لگتا ہے |
اتنا مانوس ہوئے ہیں کہ ترا |
نام لیوا کوئی بھی برا لگتا ہے |
معلومات