| جوش بھرتا ہوا، یوم جمہوریہ |
| آس لاتا ہوا، یوم جمہوریہ |
| جگمگائے ترنگا فضا میں بلند |
| خوشی میں ڈوبتا، یوم جمہوریہ |
| دھوم مچتی رہی ہر طرف بھی مگر |
| رنگ بھرتا ہوا، یوم جمہوریہ |
| اختیارات ملتے یہاں سب کو ہی |
| رائے رکھتا ہوا، یوم جمہوریہ |
| جان سے بھی زیادہ پیارا وطن |
| جزبہ پاتا ہوا، یوم جمہوریہ |
| جب بھی ناصر ضرورت پڑے کچھ ہمیں |
| حق بھی دیتا ہوا، یوم جمہوریہ |
معلومات