| آ گیا یار کا خیال مجھے |
| ورنہ اتنا نہیں ملال مجھے |
| پوچھتا ہے گئے دنوں سے دل |
| ہجر بہتر ہے یا وصال مجھے |
| کرب باقی ہے شام میں لیکن |
| کر رہی ہے تھکن نڈھال مجھے |
| من رہا منتظر جواب کا پر |
| ہاں میں اس کی ملا سوال مجھے |
| اس جہاں کی نہیں ہے فکر کوئی |
| تو نہ جگ میں بنا مثال مجھے |
| میں بکھر جاؤں گا تیری طرح |
| امتحاں میں کسی نہ ڈال مجھے |
| زندگی تیری مہربانی ہے |
| اس مصیبت سے بھی نکال مجھے |
| پی رہا ہوں نظر سے میں شاہد |
| گر نہ جاؤں کہیں سنبھال مجھے |
معلومات