بڑے اچھے ہوتے ہیں ان کے گزارے |
حبیبِ خدا پر جو تن من نثارے |
خدا کی قسم آندھیاں روک لے گا |
جو دن رات احمد محمد پکارے |
مدینے سے بخشش کا فرمان آئے |
جو سنت پہ رہتے ہوئے دن گزارے |
مدینے کی مٹی۔ پہ قربان جاؤں |
جنت سے بہتر ہیں جس کے نظارے |
صحابہ پہ قربان۔ جاؤں میں دل سے |
وہ سب جنتی ہیں ہدایت کے تارے |
کرم۔ ہو عتیق اپنے پر یا نبی جی |
میں پھر آکے دیکھوں وہ نوری نظارے |
معلومات