بہتے ہیں سدا دریا
رب کی ہے، عطا دریا
اُس نے برف پگھلایا
کوہ سے روا، دریا
موجوں میں ہو طغیانی
دیتے ہیں، صدا دریا
دلفریب ہے سنگم
مثلِ پُر ضیا دریا
پاتے تغذیہ سارے
کھیت سینچتا دریا
شام سُرمئی ہو پھر
بھائے خوش نما دریا
شکر ہو ادا ناصؔر
نعمتِ خدا، دریا

0
49