پیارے نبی ہیں دہر کے سلطان بے مثال
ہم عاصیوں پہ ان کا ہے احسان بے مثال
تعظیم میری دل سے کرو خلد پاؤگے
پیارے رسول کا ہے یہ فرمان بے مثال
جس نے حضور پاک کی دل سے غلامی کی
سارے جہاں میں ہے وہی انسان بے مثال
یاران مصطفی میں سبھی مثل نور ہیں
فاروق لاجواب ہے عثمان بے مثال
اے کاش میں بھی جاؤں محمد کے شہر میں
یونس ہے تیرے دل یہ کا ارمان بے مثال

0
57