| خود سے الجھے ہوئے سوال ہوئے |
| پھر ترے ہجر پہ ملال ہوئے |
| تو نے کب تک مرا خیال کیا |
| مجھ سے کب تک ترے خیال ہوئے |
| تم سے مل کر جدا نہ ہونا تھا |
| پھر بھی فرقت کے کتنے سال ہوئے |
| آخری بار تم سے ملنا تھا |
| بعد مرنے کے کب وصال ہوئے |
| شام میں پھر اداسی آتی ہے |
| اور بسمل کے کیسے حال ہوئے |
معلومات