جو کچھ ہے ان زمینوں میں جو کچھ ہے آسمانوں میں
علیؑ کو حق تصرف کا ہے قدرت کے خزانوں میں
نہیں ہو نیو میں جس کی تمنّائے عزاداری
نہیں پائی گئی رونق کبھی ایسے مکانوں میں
حسینؑ آباد ہے ہر اہل دل میں صورتِ دھڑکن
عدو کا نام تک ملتا نہیں ہے داستانوں میں
خطائے مادری کی جس میں شامل ہوتی ہے پونجی
خلافِ شاہؑ فتوے بکتے ہیں ایسی دکانوں میں
زباں کھلتی ہے جو زہراؐ و حیدرؑ کی حمایت میں
خدا تاثیرِ حق دیتا ہے پھر ایسی زبانوں میں
مریضِ بغضِ سرورؑ مر بھی جائے گر جوانی میں
نہیں ہوگا وہ شامل پھر بھی جنت کے جوانوں میں
قصیدہ پڑھتا رہتا ہے ظہیر ال محمد کا
خدائے مصطفیٰ شامل ہے جنکے مدح خوانوں میں

0
5