بیری جب جوبن پر آئے
ڈھیروں میٹھے پھل بر سائے
کانٹوں سا دکھ سہ کر بخشے
سب کو گہرے ٹھنڈے سائے
سائے کیوں اس میں لوگوں نے
جن بھوتوں پریوں کے پائے
اُس کی بھی سیوا کرتی ہے
جو اس پر پتھر برسائے
ایدھن بن کر کام آتی ہے
جس کا من اس سے بھر جائے
پالے ویرانوں میں رہ کر
بکری بھینسیں بھیڑیں گائے
میٹھے پھل دیکر بھی سب سے
کنکر پتھر اینٹیں کھائے
سورج کی حدت میں بخشے
کیسے ٹھنڈے ٹھنڈے سائے

0
25