یا خدا دے شفا، کاملہ، عاجلہ |
جلد مشکل ٹَلے، بحرِ شاہِ ہُدیٰ |
باپ بیٹا اُٹھیں، گھر کی جانب چلیں |
مسکراتے ہوئے، ہم کو دن وہ دِکھا |
صبر و ہمت بھی دے، ان کو راحت بھی دے |
سب گھرانے سے ہو، دور ہر اک بَلا |
اجر مشکل گھڑی، کا خدایا تو کر |
اِس جہاں بھی عطا، اُس جہاں بھی عطا |
خوب خدمت کریں، دین کی ہم سبھی |
ہو بسر روزوشب، اس میں ہی یا خدا |
معلومات