| مزاحیہ غزل 26 |
| خاک رکھا ہے تم نے دھیان کتے کا |
| کردیا پولیس نے چالان کتے کا |
| دیکھ ایسے رہے ہو چائے کو میری |
| جیسے یہ کپ ہو میری جان کتے کا |
| تیز کرنا پڑے گا دانتوں کو اپنے |
| اب کہ ہے جنگ کا اعلان کتے کا |
| جو بھی کرنا ہے کتے نے ہی کرنا ہے |
| کر بھی کیا سکتا ہے انسان کتے کا |
| لکڑی کی ٹانگ پر کاٹا سحر اس نے |
| ہوگیا اپنا ہی نقصان کتے کا |
| شاعر زاہد الرحمن سحر |
معلومات