| جب تمہارے دھیان میں ہونگا |
| اک کھلے آسمان میں ہونگا |
| تم سے ملنے کا وعدہ کر بیٹھا |
| جانے میں کس گمان میں ہونگا |
| بوئے گِل روکتی ہے جانے سے |
| میں تیرے پاکستان میں ہونگا |
| ختم ہونے کو ہے کہانی میری |
| کل کی اک داستان میں ہونگا |
| اک شکستہ سی چھاؤں سے مانوس |
| میں پرانے مکان میں ہونگا |
| جب جہاں میں ہوں جان کی خاطر |
| جان ہے تو جہان میں ہونگا |
| تو بھی خائف تو ہوگی میرے بن |
| میں بھی اک امتحان میں ہونگا |
| سیکھا یہ محفلوں کی رونق سے |
| کل پرانے سامان میں ہونگا |
معلومات