خاص رب کی عطا آج کی رات ہے
جس پہ ہے دل فدا آج کی رات ہے
بن گئے ہمسفر جبرَئل آپؐ کے
عرش بھی سج گیا آج کی رات ہے
تاجدارِ مدینہؐ ہوئے روبرو
ہم کلامِ خدا، آج کی رات ہے
ہو گئی شب تھی معراج خلوت کدہ
رتبہ پایا جدا، آج کی رات ہے
ذکرِ سرکارؐ میں وجد طاری ہوا
کنجِ لب پر ثنا، آج کی رات ہے
بخشی ناصؔر نمازیں، خدا نے ہمیں
ایک تحفہ ملا، آج کی رات ہے

0
63