| دوستوں نے بھی دشمنی کی ہے |
| ہر برائی میں یاوری کی ہے |
| حالِ دل ہوگیا عیاں ان پر |
| اب کے آنکھوں نے مخبری کی ہے |
| آپ اچھے ادیب ہیں بھائی! |
| آپ نے خوب "روشنی" کی ہے |
| قافلہ رہزنوں نے لوٹ لیا |
| خوب رہبر نے رہبری کی ہے |
| موت سے کیا گلہ کریں، ہم سے |
| زندگی نے بھی بے رخی کی ہے |
| اپنی کلیوں کو سونپ کر خوشبو |
| جانِ گلشن نے خود کشی کی ہے |
| مثلِ غالب نہ ہو سکا کوئی |
| یوں تو سب نے ہی شاعری کی ہے |
معلومات