نبی پیارے آقا نگاۂ کرم ہو
کرم ہو خدا را نگاۂ کرم ہو
دلیلِ خدا ہو شَہَا مصطفیٰ ہو
دیں رتبے کا صدقہ نگاۂ کرم ہو
خدائی میں سب سے بڑے آپ ہی ہیں
خدا خود بنایا نگاۂ کرم ہو
مقدر بدل دیں نگاۂ کرم سے
بدل دیں ستارہ نگاۂ کرم ہو
کچھ اپنے نواسوں کا اے پیارے آقا
دیں صدقہ اُتارا نگاۂ کرم ہو
ہر اک امتی پر کرم کی نظر ہو
جو کوئی پکارا نگاۂ کرم ہو
ذکؔی آپ کا ہے اسے دو جہاں میں
نہ ہونے دیں رسوا نگاۂ کرم ہو

0
3