میں تم پہ قربان احمد رضا خاں
سنّی کی پہچان احمد رضا خاں
تیرے فتٰوی پڑھ کر ملا ہے
اللہ کا عرفان احمد رضا خاں
شانِ نبی پر مبنی ہے تیرا
ہر ایک فرمان احمد رضا خاں
سنی عقائد پر جو ہیں مضبوط
سب تیرا فیضان احمد رضا خاں
شکرِ خدا عاجز کو ملا ہے
تیرا یہ دامان احمد رضا خاں
بس یہ دعا ہے عاجز کی، تم پر
ہو فضلِ رحمن احمد رضا خاں

0
6