پہلی بارش برسی ہے
دل کی مٹی مہکی ہے
میں نے ساون آنکھوں میں
پیار کی بدلی دیکھی ہے
چاند اترا ہے ندّی میں
ندّی نیند سے جاگی ہے
تیرے آنے سے حالت
دیکھ لے اچھی خاصی ہے
تیرے ہاتھ کے نقشے میں
میری قسمت ابھری ہے
پڑھ لو میرے چہرے سے
دل کی حالت کیسی ہے
خواب میں ماں جو آئی ہے
گھر میں خوشبو مہکی ہے
دل سینے سے نِکلا ہے
آج غزل جو لکھی ہے
تیرا ثانی کوئی نہیں
ساری دُنیا دیکھی ہے
تُو نہ مانی ہاتھ پھیلا
سب کا دامن خالی ہے

0
33