| کیا عداوت تھی محمدؐ کے گھرانے سے انہیں |
| چین نہ آیا ہے گھر کو بھی جلانے سے انہیں |
| رسیاں باندھی گئیں حیدرؑ کو بیعت کے لئے |
| جھوٹ کہتی ہو! ہاں یہ زہراؑ نے طعنے بھی سنے |
| شرم نا آئی حدیثیں بھی سنانے سے انہیں |
| فاطمہ زہراؑ ہے سردارِ جناںؑ کی والدہ |
| مصطفیٰؐ کی لاڈلی کا زوج ہے شیرِ خداؑ |
| باز نہ آئی مگر امت ستانے سے انہیں |
| ضربتِ مشکل کشاؑ توہین تابوتِ حسنؑ |
| پھر دلِ زہراؑ کا رن میں کر دیا ٹکڑے بدن |
| ہائے روکا نا کسی نے ظلم ڈھانے سے انہیں |
| رن میں بکھرے ہیں محمدؐ کے دلارے جابجا |
| اور نیزوں پر اٹھا کر لائے ہیں سر اشقیا |
| عُظمیٰ خود مہماں بلایا تھا بہانے سے انہیں |
معلومات