آرام و خوشی سب کا مقدر نہیں ہوتا |
جی چاہتا ہے جو کیوں میسر نہیں ہوتا |
دیکھا تھا مری آنکھوں نے جو اک بستی میں |
نظروں سے گم بھوک کا منظر نہیں ہوتا |
مرنے کے ہی بعد ملے گا جو جنت میں |
زندوں کو اس کا گماں اکثر نہیں ہوتا |
مشکل گھڑی میں اے حضرت انساں یہ تیرا |
گھٹنوں کے بل گرنا بہتر نہیں ہوتا |
اے جبہ و دستار سے سجنے والے سن |
جسموں کو ہی ڈھانپنا ستر نہیں ہوتا |
دل جس کا قلندر نہیں ہوتا ہے صاحب |
وہ تو کسی صورت بھی قلندر نہیں ہوتا |
معلومات